نیویارک (شِنہوا) اسپیس ایکس اور ناسا نے کہا ہے کہ وہ اسپیس ایکس کریو-9 مشن 18 اگست کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اعلان کے مطابق عملہ بردار مشن فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ اور ڈریگن خلائی جہاز سے روانہ ہوگا۔
ناسا کے کمرشل عملہ بردار پروگرام کے تحت کریو-9 اسپیس ایکس کے ساتھ آئی ایس ایس کے لیے عملے کا 9 واں گردشی مشن ہے۔
یہ خلائی جہاز 4 خلاباز کو مدار میں موجود لیبارٹری میں لیکر جائے گا جو وہاں 6 ماہ قیام کریں گے۔