لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ایجنسی ناسا اور اسپیس ایکس کا 17 اگست کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے ساتواں عملہ بردارمشن بھیجنے کا منصوبہ ہے۔
کوڈ نیم کریو-7 کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے یہ ناسا کےکمرشل کریو پروگرام کا ساتواں مشن ہے۔
توقع ہے کہ اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن کیپسول کوفالکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سنٹر سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔
ڈریگن کیپسول ناسا کے خلابازاور مشن کمانڈر جیسمین موگبیلی، یورپی خلائی ایجنسی کے خلاباز اور پائلٹ اینڈریاس موگینسن کے ساتھ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز ساتوشی فروکاوا اور روسکوسموس کے خلاباز کونسٹنٹین بوریسوف کو مشن ماہرین کے طور پربین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچائے گا۔