لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی خلائی ایجنسی ناسا اور کمرشل کارگو کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی نارتھروپ گرومین بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس ) کے لیے 19واں ری سپلائی مشن روانہ کریں گے۔ مشن کو یکم اگست کی رات 8 بج کر31 منٹ(مشرقی وقت) پر ریاست ورجینیا میں ناسا کے والپس فلائٹ مرکز سے روانہ کیاجائے گا۔
8ہزار200 پاؤنڈ سے زیادہ سامان کے ساتھ نارتھروپ گرومین کا سائگنس کارگو خلائی جہاز جمعہ، 4 اگست کو خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا۔
ناسا کے مطابق، آئی ایس ایس پر آئندہ کی جانے والی سائنسی تحقیقات میں آگ کو بجھانے، جین تھراپی، ماحول کی نگرانی اور خلا میں بھیجےگئے طالب علموں کے آرٹ ورک کے ساتھ دیگر تجربات شامل ہیں۔