اوسلو (شِنہوا) ناروے کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قطب شمالی کو براڈ بینڈ سہولت فراہم کرنے کے لیے جولائی کے وسط میں ناروے 2 سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا۔
ان سیٹلائٹس کی جسامت 3×3×4 میٹر اور پروں کی لمبائی 27 میٹر اور وزن تقریبا 3.5 میٹرک ٹن ہے۔ انہیں اسپیس ایکس راکٹ کی مدد سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
حکومتی بیان کے مطابق ان سیٹلائٹس سے قطب شمالی کے مختلف آپریٹرز کو فائدہ ہوگا جن میں ہوائی جہاز، تحقیقی جہاز، ماہی گیری جہاز، کروزبحری جہاز ، کوسٹ گارڈ اور مختلف اقسام کی مہمات شامل ہیں۔
ناروے کے وزیر دفاع بیورن آرلڈ گرام نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ناروے کا اب تک کا سب سے بڑا خلائی منصوبہ اور ملک کے خلائی سفر میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ سیٹلائٹس کے درست مدار میں پہنچنے کے بعد تمام سیٹنگ ایڈجسٹ کی جائیں گی جس کے بعد یہ پورے قطب شمالی میں براڈ بینڈ سہولت مہیا کریں گے۔
یہ سیٹلائٹس تقریبا 15 سال تک خلاء میں فعال رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔