سٹاک ہوم(شِنہوا) ناروے کے مصنف جون فوس نے 2023 کا ادب کا نوبل انعام جیت لیاہے۔
سویڈش اکیڈمی نے جمعرات کو بتایا کہ فوس کا نارویجن نینورسک میں لکھا گیا شاندار ادب ڈراموں، ناولز، شعری مجموعوں، مضامین، بچوں کی کتابوں اور تراجم پر مشتمل ہے۔
جون فوس1959 میں ہیگ سنڈ میں پیدا ہوئے ۔اکیڈمی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وہ آج دنیا میں سب سے زیادہ پرفارم کرنے والے ڈرامہ نگاروں میں سے ایک ہیں،وہ اپنی نثر کے حوالے سے بھی معروف ادیب ہیں۔