• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ناورو میں 56 واں یومِ آزادی منانےکے لیے تقریب کا انعقادتازترین

February 01, 2024

یارین (شِنہوا) ناورو میں آزادی کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ناورو کے صدر ڈیوڈ ایڈیانگ نے سرکاری دفتر کی عمارت کے باہر تقریب سے خطاب میں کہا کہ 56 سال قبل ہمارے آباؤ اجداد نے خود مختاری کا سفر شروع کرکے حق خودارادیت اور آزادی پر زور دیا تھا۔

ناورو میں صدر ڈیوڈ ایڈیانگ آزادی کی 56 ویں سالگرہ کے تقریب میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنا ماضی دیکھتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی  کر رہے ہیں۔تقریب کے دوران ایڈیانگ نے سرکاری عمارت کے سامنے ایک جنگی یادگار پر پھول چڑھائے۔

ناورو کے صدر ڈیوڈ ایڈیانگ ایک جنگی یادگار پر پھول چڑھارہے ہیں۔ (شِنہوا)

دوسری جنگ عظیم میں زندہ بچ جانے والوں کی ایک نمائندہ نے اپنی تقریر میں جنگ کے حالات بیان کئے۔ انہیں "ینگ ایٹ ہارٹس" بھی کہا جاتا ہے۔

تقریب میں شریک غیرملکی مہمانوں میں کیریباتی کے صدر تانیتی ماماؤ، وفاقی ریاستوں کے صدر ویسلے سمینا اور ساموا کے نائب وزیراعظم توالا پونیفاسیو بھی شامل تھے۔

ناورو میں آزادی کی 56 ویں سالگرہ کی تقریب میں پولیس کا دستہ گارڈ آف آنر پیش کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

چینی حکومت کے نمائندے اور چائنہ بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ادارے کے سربراہ لو ژاؤ ہوئی نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

ناورو میں آزادی کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر منقعدہ پریڈ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

تقریب میں ناورو میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے پریڈ میں حصہ لیا جن میں سرکاری محکموں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، مقامی تاجراور قبائلی  بھی شامل تھے۔