لاگوس(شِنہوا)نائیجیریا کی شمالی ریاست کاٹسینا میں مئی سے شروع ہونیوالے برساتی موسم میں سیلاب کے باعث کم از کم 24 افراد ہلاک اور 18 ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔
ریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ عمر محمد نے ریاستی دارالحکومت کاٹسینا شہر میں ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیلاب سے کاٹسینا کے 34 بلدیاتی علاقے متاثر ہوئے ہیں اور اس کے باعث تقریباً 16 ہزار 625 مکان تباہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 1 ہزار 620 ایکڑ(6.6 مربع کلومیٹر) اراضی بھی زیرآب آ گئی ہے اور ریاستی حکومت جلد ہی متاثرہ رہائشیوں کو امداد فراہم کرے گی۔
نائجیریا کے حکام نے مئی میں ملک کی 36 ریاستوں میں سے 32 اور وفاقی دارالحکومت کے علاقوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے رواں سال شدید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وارننگ جاری کی تھی۔