• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نائیجیریا میں گنجائش سے زیادہ افراد پر مشتمل کشتی الٹنے سے کم سے کم 17 بچے ہلاکتازترین

May 11, 2023

ابوجا(شِنہوا)نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں گنجائش سے زیادہ افراد پر مشتمل ایک کشتی الٹنے سے کم سےکم 17 بچے ہلاک اورکئی لاپتہ ہو گئے۔

سوکوٹو کے مقامی حکومت کے علاقے شگاری کے سربراہ علییو دانتانی نے شِنہوا کو فون پر بتایا کہ یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب کشتی جو درجنوں نوجوانوں کو لے کر قریبی جھاڑی میں لکڑیاں لانے کے لیے جا رہی تھی، علاقے میں ایک دریا میں الٹ گئی۔

 دانتانی نے کہا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور وزن کی وجہ سے وہ دریا کے بیچ میں الٹ گئی۔ مقامی حکام کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اہلکار کے مطابق 17 متاثرین کی لاشیں مقامی غوطہ خوروں نے نکال کر منگل کی سہ پہر دفن کر دیں۔

 دانتانی نے کہا کہ بہت سے دوسرے اب بھی لاپتہ ہیں، لیکن انہوں نے کوئی اعداد و شمار نہیں بتائے کیونکہ مبینہ طور پر کچھ مسافر تیر کر محفوظ مقام پر پہنچ گئے جب کہ امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔