یانگ گان (شِنہوا) میانمار (لاشیو) ۔ چین (لِن سانگ) سرحدی تجارتی میلہ میانمار کے دارالحکومت نے پائی تاؤ میں منعقد ہو گا۔
چار روزہ تجارتی میلے کا اہتمام میانمار کی وزارت تجارت اور چین کی لِن سانگ شہری حکومت نے مشترکہ طور پر کیا ہے جو 25 سے 28 مئی تک منعقد ہو گا۔
وزارت تجارت کے ماتحت میانمار تجارتی فروغ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاع ناع میوٹا کپاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ تجارتی میلے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنا اور دونوں پڑوسیوں کے تاجروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے بعد سے یہ پہلا شخصی حیثیت میں میانمار ۔ چین سرحدی تجارتی میلہ ہے۔ وبا کے باعث گزشتہ دو سالوں کے دوران تجارتی میلہ ورچوئلی منعقد کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی میلے میں 100 سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے جس میں 40 سے زائد چین کے اور تقریباً 70 میانمار کے ہوں گے۔
چین کی کمپنیز کافی اور چائے کی مصنوعات، میکاڈامیہ، فوری خوراک، شمسی آلات، برقی آلات، باورچی خانے کا سامان اور صارفین کے لئے دیگر مصنوعات کی نمائش کریں گی جبکہ میانمار کے جواہرات اور زیورات ، مقامی مصنوعات اور مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔
گزشتہ شخصی حیثیت میں میانمار۔چین سرحدی تجارتی میلہ نومبر 2019 میں میانمار کے لاشیو میں منعقد ہوا تھا۔