• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مزید "سنہری 30 سالوں" کے لیے چینی صدرکی تجویزانتہائی اہمیت کی حامل ہے:کمبوڈین ماہرتازترین

November 20, 2023

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک کے مزید "سنہری 30 سالوں" کے لیے مل کر کام کرنے کی چینی صدر شی جن پھنگ کی تجویز موجودہ عالمی تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

30ویں ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں صدر شی کے خطاب کے حوالے سےکمبوڈیا کے بین الاقوامی تعلقات انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل چھن پھیا نے کہا کہ صدر شی کی تجویز "ایشیاء پیسیفک خطے میں اعلیٰ معیار کی ترقی اور یکساں مفاد کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے چین کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ایشیا پیسیفک کے لیے ایک اور "سنہری 30 سال" کا حصول "ایک پرامن، خوشحال، جامع اور پائیدار خطہ تشکیل دے گا  جہاں تمام ممالک سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا پیسیفک کے لیے سنہری مستقبل کی تعمیر کے فوائد میں بڑھتی ہوئی اقتصادی ترقی، ملازمتوں کی تخلیق، اور معیار زندگی میں بہتری شامل ہے۔

انڈونیشیا کے  علاقے پورواکارتا میں جکارتہ-بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے لائن پرتیز رفتار الیکٹریکل ملٹی پل یونٹ ٹرین گزررہی ہے۔(شِنہوا)

پھیا نے کہا کہ اپنی جسامت یا طاقت سے قطع نظر، تمام ممالک برابرکے شراکت دار اور خطے کے مستقبل کو تشکیل دینے میں ان کا ایک نکتی نظر ہے، حالانکہ خطے کو اب عالمی اقتصادی سست روی، بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ، موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات اور غربت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، علاقائی تعاون کو مضبوط کرنے، پائیدار ترقی کی حمایت اور امن اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔