• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مصر ، ٹریفک حادثے میں 14 افراد ہلاکتازترین

November 17, 2022

قاہرہ(شِنہوا)مصر کے جنوب مغربی علاقے میں ایک منی بس اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بالائی مصر کے صحت حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ایک منی بس جس میں ڈرائیور سمیت 14 افراد سوار تھے جنوب مغربی صوبے نیو ویلی کے نخلستان ابومنقار کے نزدیک ایک پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی۔

لاشوں کو قریبی ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے ، حکام نے بتایا کہ 5 لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق منی بس ڈرائیور کو تیز رفتاری کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مصر ٹریفک حادثات کو کم کرنے کیلئے گزشتہ چند سالوں کے دوران نئی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر اور پرانی سڑکوں و پلوں کی مرمت کر کے اپنے روڈ نیٹ ورک کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔