قاہرہ(شِنہوا)مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع شہر عامریہ کے قریب قاہرہ-سکندریہ صحرائی سڑک پر متعدد گاڑیوں کے تصادم میں 15 افراد ہلاک اور7 زخمی ہو گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے سرگرم ہیں جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔