قاہرہ(شِنہوا)مصر نے صوبہ خیبر پختونخوا میں اتوار کو ہونے والے تباہ کن خودکش بم حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پیر کو ایک بیان میں مصری وزارت خارجہ نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتےہوئے کہا کہ مصر ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کی حکومت اور عوام پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔