• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مصر کا اپنی ائیر لائنز کو فوجی مشقوں کے دوران ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا حکمتازترین

August 08, 2024

قاہرہ(شِنہوا)مصر کی وزارت شہری ہوا بازی نے ایران کی فوجی مشقوں کے باعث اپنے ملک کی ائیر لائنز کو جمعرات کی صبح  تین گھنٹے کیلئے ایرانی فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

وزارت نے مزید کہا کہ اس پابندی کا اطلاق بین الاقوامی وقت(جی ایم ٹی) کے مطابق صبح ایک بجے سے چار بجے تک ہوگا جس کا مقصد ہوا بازی کی حفاظت کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے۔ ایران اور اس کے اتحادیوں نے تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے سینئر فوجی کمانڈر فواد شکور کے قتل کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔