• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مصر ، چین کے " ہو م آف پانڈاز " بارے سیاحت کے فروغ کی تقریب کا انعقادتازترین

August 02, 2023

قاہرہ(شِنہوا)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع چائنہ کلچرل سینٹر نے چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں 'ہو م آف پانڈاز' بارے سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کے دوران سیاحت اور ثقافتی تعاون سے متعلق دو فریم ورک معاہدوں پر دستخط کیے گئے  جس کا نام "ہوم آف پا نڈا ، پیور لینڈ  ابا " تھا  جس نے ابا تبتن اور چھیانگ خود اختیار پریفیکچر کی قدرتی خوبصورتی کو متعارف کرایا۔

مصر میں چینی سفارت خانے کے کلچرل قونصلر اور قاہرہ میں چائنہ کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر یانگ رونگ ہاؤ نے کہا کہ ابا اپنے شاندار قدرتی مناظر اور خوبصورت نظاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس میں برفانی پہاڑ، گھاس کے میدان، رنگا رنگ جھیلیں اور بڑے دریا شا مل ہیں۔

ابا تبتن اور چھیانگ خود اختیار پریفیکچر  میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کمیٹی کے سیکرٹری لیو پھنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم قاہرہ میں ایک ہی وقت میں ترقی، تعاون اور دوستی حاصل کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

لیو نے کہا کہ تبتن سطح مرتفع کے جنوبی دامن میں واقع ابا میں تین قدرتی عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات موجود ہیں جن میں جیوژائیگو وادی، ہوانگ لونگ جھیل اور صوبہ سیچھوان میں دیوہیکل پانڈا کا گھر شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قاہرہ کے لوگوں کا پرزور خیر مقدم کرتے ہیں کہ وہ ابا کا دورہ کریں اور اس میں سرمایہ کاری کر تے ہوئے پہاڑوں، آئس اینڈ اسنو کی خوبصورتی، سطح مرتفع پر پرسکون زندگی اور مخصوص نسلی رسم و رواج سے لطف اندوز ہوں۔

مصری ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او عمرو الکادی نے کہا کہ چین کی شاندار تاریخ اور حیرت انگیز قدرتی مناظر پوری دنیا کے لئے تعریف کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب مصری اور چینی سیاحتی کمپنیز کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔اس سے اقتصادی ترقی کو فروغ مل سکتا ہے اور مقامی برادریوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔