قاہرہ(شِنہوا) مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیریس نے غزہ میں جنگ بند ی کے معاہدے کیلئے جامع بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا ہے۔
مصر کے ایوان صدر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر بات چیت میں مصری ثالثی میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں سمیت غزہ میں تمام سطحوں پر تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ "ثالثی کی کامیابی کو یقینی بنانے، پیش رفت اور تنازعہ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مربوط عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔
بات چیت کے دوران السیسی اور گوتیریس نے رفح میں تازہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تباہ کن نتائج سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ۔