بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ مشترکہ مستقبل والی انسانی برادری کو فروغ دینے لئے چین نے خود کو وقف کردیا ہے۔
اتوار کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لئے اپنی خارجہ پالیسی کے اہداف پر ڈٹا رہا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انسانی معاشرے کو غیرمعمولی مسائل کا سامنا ہے شی نے تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ امن، ترقی، شفافیت ، انصاف، جمہوریت اور آزادی بارے انسانیت کی مشترکہ اقدار کی پاسداری کریں، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کریں۔
شی نے کہا کہ آئیں ہم سب ہر قسم کے عالمی مسائل سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں ۔