• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مشترکہ مستقبل کی حامل چین-قازقستان کمیونٹی کے لیے صدرتوکایف کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں:چینی صدرتازترین

July 03, 2024

آستانہ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ وہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کے ساتھ مشترکہ مستقبل کی حامل ایک زیادہ مستحکم اور متحرک چین-قازقستان کمیونٹی کی تعمیر اورخطے اور اس سے باہرکے ممالک کی ترقی اور استحکام کو مزید فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہے۔

 آستانہ کے صدارتی محل میں صدرتوکایف کے ساتھ ملاقات میں قازقستان کے خوبصورت ملک کے دورہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ اس دورے کے دوران انہوں نے ذاتی طور پر ملک کی مسلسل ترقی کو محسوس کیا ہے۔

 چینی صدر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر توکایف کی قیادت میں قازقستان کے عوام ایک مضبوط اور خوشحال نئے قازقستان کی تعمیر میں کامیاب ہوں گے۔

ملاقات کے دوران صدر شی نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات صدیوں سے قدیم شاہراہ ریشم سے جڑے ہوئے ہیں، جو سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد 32 سالہ تعاون سے مزید مضبوط ہوتے ہوئے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی اعلیٰ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چین اور قازقستان کے درمیان تعلقات پائیدار دوستی، اعلیٰ درجے کے باہمی اعتماد اور ہر دکھ سکھ میں شراکت کی عکاسی کرتے ہیں۔

چین کے صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی صورت حال میں کسی بھی تبدیلی سے قطع نظر، چین  قازقستان کے ساتھ اپنی  دوستی، دوطرفہ  بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر باہمی تعاون جاری رکھنے،ہر سطح پر تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کی جانب سے اپنے ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے حوالے سے ثابت قدم رہے گا۔