• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کےخواہاں ہیں: آسٹریلوی وزیر اعظمتازترین

March 20, 2024

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ اختلافات اوراختلاف رائے کی بنیاد پرآسٹریلیا اورچین کے تعلقات کا تعین نہیں کرنا چاہیے بلکہ دونوں ممالک کو جہاں تک ممکن ہو مشترکہ مفادات تلاش کرنے چاہییں۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہارچینی وزیرخارجہ وانگ یی سے کینبرا میں ملاقات کے دوران کیا،جو17 سے 21 مارچ تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔

البانیز نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے صحیح سمت میں واپس آنے پر انہیں خوشی اوران کا ملک چین کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطحی تبادلوں اور مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پرمبنی  تعاون کومضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک  ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اورہمیشہ رہے گا۔