• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مشترکہ چیلنجز کے تناظرمیں عرب۔ چین میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے، مصری ماہرتازترین

December 05, 2023

قاہرہ (شِنہوا) مصر کی اسٹیٹ انفارمیشن سروس (ایس آئی ایس) کے سابق انڈر سیکرٹری احمد سلام نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کے پیش نظر عرب اور چین ے میڈیا کا تعاون ضروری ہے۔

بیجنگ میں مصری سفارت خانے کے سابق میڈیا کنسلٹنٹ سلام نے یہ بات 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے چین روانگی سے قبل شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر بہت اہمیت کا حامل ہے کہ چین  اور عرب دنیا کے میڈیا ادارے ایک دوسرے کو معروضی اور غیر جانبدارانہ طور پر متعارف کرائیں  جبکہ مغربی میڈیا زیادہ تر عرب ممالک اور چین بارے میں متعصبانہ اور غیر مثبت خیالات پیش کرتا ہے۔

میڈیا کے ماہرنے کہا کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) اپنے دوسرے عشرے میں داخل ہونے سے عرب ۔ چینی میڈیا تعاون ، خاص طور پر عرب عوام اور نوجوانوں میں چین کی عزت کے حوالے سے رجحان کو تقویت ملی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے دبئی میں قائم تعلقات عامہ کی فرم اے ایس ڈی اے بی سی ڈبلیو کے جون میں کیے گئے ایک سروے کا حوالہ بھی دیا ۔ انہوں نے کہا کہ 18 عرب ریاستوں کے 80 فیصد سے زیادہ نوجوان چین کو اپنے ممالک کے شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے فریقین کے درمیان بڑھتے ہوئے سماجی و ثقافتی رابطے کو عربی بولنے والے چینی میڈیا اداروں کی بڑھتی تعداد کا نتیجہ قرار دیا۔