• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مشرق وسطیٰ کے بحران اور عالمی عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ ہے: روسی صدرتازترین

October 31, 2023

ماسکو(شِنہوا)روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نےکہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بحران اور دیگر علاقائی تنازعات کے پیچھے امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں جو عالمی عدم استحکام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھارہے ہیں۔

روسی صدر نے اعلیٰ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب میں کہا  کہ جو  ممالک مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور دیگر علاقائی بحرانوں کے پیچھے ہیں وہ تباہ کن نتائج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا بھر کے لوگوں میں نفرت کے بیج بونے اور اختلاف رائے پیدا کریں گے۔

پیوتن نے کہا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعہ کے پیچھے کون ہے اور مختلف خطوں میں "تباہ کن افراتفری" کو منظم کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا ذمہ دار کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ دارموجودہ امریکی حکمران اشرافیہ اور ان کے اتحادی ہیں جو عالمی عدم استحکام کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

 پیوتن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی ڈرامائی صورتحال اور دیگر علاقائی تنازعات کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں جس کا مقصد روس کو غیر مستحکم کرنا اور اس کے متنوع اور کثیر مذہبی معاشرے کو تقسیم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کمزور ہوتا جا رہا ہے اور دنیا کی واحد سپر پاور اوربالادست ملک کی حیثیت کھو رہا ہے جبکہ  یہ ورلڈ آرڈر آہستہ آہستہ ماضی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔