بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ جنگ غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہنی چاہیے، انصاف ہمیشہ کے لیے غائب نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی 2 ریاستی حل کے عزم سے پیچھے ہٹنا چاہئے۔
چینی صدر شی یہ بات چین ۔ عرب تعاون فورم کے 10ویں وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔
صدرشی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں تاہم یہاں جنگ ابھی بھی جاری ہے۔ گزشتہ اکتوبر سے فلسطین ۔ اسرائیل تنازع تیزی سے پھیلا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسی فلسطینی آزاد ریاست کے قیام کی چین بھرپورحمایت کرتا ہے جسے 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر مکمل خودمختاری حاصل ہو اور جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ چین اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی تائید کرتا ہے اور زیادہ وسیع بنیاد، مستند اور موثر عالمی امن کانفرنس کا بھی حامی ہے۔
چینی صدر شی نے کہا کہ چین غزہ میں انسانی بحران میں کمی اور تنازع ختم ہونے کے بعد تعمیر نو میں مدد سمیت غزہ کو ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کام کی حمایت جاری رکھے گا۔