بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مطالعہ ، تشہیر اور نفاذ کے لئے مرکزی فوجی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ژانگ یو شیا نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔
ژانگ نے کہا کہ پوری فوج کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مطالعہ، تشہیر اور ان پر عملدرآمد کو موجودہ اور مستقبل میں سیاسی ہدف کے طور پر غور کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو نئے دور میں فوج اور فوجی تیاریوں کو مضبوط بنانے اور جنگی صلاحیتوں میں جامع اضافے بارے شی جن پھنگ کے نظریہ کو وسعت دینی چاہیئے، جبکہ اصلاحات اور اختراع کو مزید گہرا کرنے کا عمل جاری رہنا چاہیئے۔
اجلاس کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ہی وی ڈونگ نے کی۔