• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مرکزی فوجی کمیشن کا پارٹی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مطالعہ کے لئے ایگزیکٹو اجلاستازترین

October 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) مرکزی فوجی کمیشن کا ایگزیکٹو اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عملدرآمد بارے بات ہوئی ہے۔

اجلاس میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ مسلح افواج کی ہر سطح کو اپنی سوچ اور اقدامات کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کے فیصلوں اور منصوبوں سے ہم آہنگ کرنا چاہیے۔

اجلاس میں قیادت  کی مر کزیت کو برقرار رکھنے اور احکامات کی تعمیل میں نظریاتی  اور سیاسی شعور کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  لڑنا اور جیتنے کی صلاحیت کا حصول ، سیکھنا اور عملدرآمد کرنا سب سے عملی آزمائش ہونی چاہئے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ژانگ یو شیا نے اجلاس کی صدارت کی ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ہی وی ڈونگ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

 اجلاس میں مرکزی فوجی کمیشن کے دیگر ارکان لی شانگ فو، لیوژن لی، میاؤ ہوا اور ژانگ شینگ من نے بھی شرکت کی۔