• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

موجودہ صورتحال میں جاپان کے ساتھ امن معاہدے کے مذاکرات کی بحالی ناممکن ہے، روستازترین

February 08, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے موجودہ صورتحال میں جاپان کے ساتھ امن معاہدے کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکان کو مسترد کر دیاہے۔

روس کی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے روڈینکو کے حوالے سے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مذکورہ معاہدے کے معاملے پر بات چیت کی طرف لوٹنا واضح طور پر ناممکن ہے۔

روڈینکو نے کہا کہ جاپانی حکومت نے دو طرفہ تعلقات کو نچلی سطح پر پہنچا دیا ہے اور جاپان کو روس کے خلاف اپنی دشمنی کو ترک کرنا ہوگا اور مبہم اشارے بھیجنے کے بجائے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فروری 2022 میں یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد جاپان نے روس کی طرف کھلے عام غیر دوستانہ رویہ اختیار کرنا شروع کیا جس کے تحت اقدامات میں روس پر جاپان کی پابندیوں سمیت جاپان میں روسوفوبک جذبات، بین الاقوامی اور علاقائی پلیٹ فارمز پر "روس مخالف پروپیگنڈا" اور یوکرین کے لیے جاپان کی مدد شامل ہیں۔