• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

موٹاپے کا شکارافراد کے حوالے سے بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک سب سے آگے ہیں،ڈبلیو ایچ اوتازترین

March 04, 2024

منیلا(شِنہوا) موٹاپے کا شکار افراد کے حوالے سے دنیا کے 10 سرفہرست مقامات میں سے بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک کی تعداد 9ہے، جہاں 20 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین اور مردوں میں موٹاپا سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جریدے  لینسیٹ میں شائع تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو ایک پریس ریلیز میں کہاکہ  بحرالکاہل میں حالیہ دہائیوں کے دوران زیادہ وزن، موٹاپا اور خوراک سے متعلق غیرمتعدی امراض میں ہر عمر کے گروپ میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جو جلد موت اور معذوری کی ایک بڑی وجہ بن گئے ہیں۔

 ڈبلیو ایچ او  نے کہا کہ دنیا میں اب 1 ارب سے زیادہ لوگ موٹاپے کا شکار ہیں، دنیا بھرمیں،1990 کے بعد سے موٹاپے کا شکار بالغ افراد کی تعداد دوگنا سے بھی زیادہ اور پانچ سے 19 سال کی عمر کے بچوں اور نوعمروں میں موٹاپے کی شرح چار گنا بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں 43 فیصد بالغ افراد کا وزن معمول سے زیادہ تھا۔