• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

منجمد اثاثے استعمال کرنے کے لیے ایران کا عراق کے ساتھ نئے میکانزم پراتفاقتازترین

March 20, 2023

تہران(شِنہوا)  ایران اور عراق نے نئے میکانزم پراتفاق کیا ہے، جس سے ایران  عراقی بینکوں میں پڑی اپنی تیل اور بجلی برآمدات کی منجمد رقم کواستعمال  کرسکے گا۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے عراق کے دورے کے بعد ارنا کوایک  انٹرویو میں بتایاکہ نئے میکانزم کے تحت  ایران کواپنے بقایا جات ضروری سامان کی خریداری کے لیے استعمال کرسکے گا جو اس وقت امریکی پابندیوں کی وجہ سے عراقی بینکوں میں منجمد ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  اس میکانزم سے اورمتحدہ عرب امارات  کے ساتھ  گزشتہ دنوں ابوظہبی کے دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی قومی کرنسی درہم کے ذریعے دوطرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرنے سے ایران کی غیر ملکی کرنسی مارکیٹ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

شمخانی نے مزید کہا کہ عراق کا دورہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایرانی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے  اوریہ کہ  ان کے اور ان کی ٹیم کے چین اور متحدہ عرب امارات کے دوروں میں  اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔