• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

منی بجٹ بحران کے باعث برطانوی وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ مستعفیتازترین

October 14, 2022

لندن(شِنہوا)برطانیہ کے وزیر خزانہ (خزانے کا چانسلر) کواسی کوارٹینگ نے اپنے پیش کردہ منی بجٹ کو معاشی بدحالی کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد جمعہ کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

کواسی کوارٹینگ نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ وزیر اعظم لز ٹرس کو اپنے استعفی میں کہا کہ آپ نےمجھے چانسلر کے عہدے سے ہٹنے کا کہا ۔ میں نے اسے مان لیا ہے۔

38 دن تک اپنے عہدے پر براجمان رہنے والے کواسی کوارٹینگ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے کم مدت تک کام کرنے والے چانسلرز میں سے ایک بن گئے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ ماہ منی بجٹ پیش کیا جس میں شامل قرضوں کیلئے ٹیکسوں میں متنازعہ کٹوتیوں کو معاشی بدحالی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ، معاشی بدحالی کی وجہ سے برطانوی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں37 سال کی کم ترین سطح پر گر گیا جبکہ حکومتی قرضے لینے کی لاگت اور رہن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے اپنےاستعفیٰ میں کہا کہ جیسا کہ میں نے گزشتہ ہفتوں میں کئی بار کہا ہے کہ موجودہ حالت کی پیروی کرنا محض ایک آپشن نہیں ۔ طویل عرصے سے یہ ملک کم شرح نمو اور زیادہ ٹیکسوں کی زد میں رہا ہے - اگر اب بھی اس ملک کو کامیاب ہونا ہے تو اسے تبدیل ہونا چاہیے۔