ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش میں ریڈی میڈ ملبوسات بنانے والی ایک چینی کمپنی نے تعریفی ایوارڈ 2022 جیت لیا ہے۔ اس کمپنی کو سبز صنعتی یونٹس کے قیام اور ہزاروں افراد کے لیے ملازمتیں پیدا کرکے ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
صنعتی زونز میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے ذ مہ دار بنگلہ دیش پولیس کے ایک خصوصی یونٹ انڈسٹریل پولیس نے اس کمپنی کو تعریفی ایوارڈ 2022 کے لیے منتخب کیا ۔
اس ایوارڈ کے لئے ہزاروں دیگر کمپنی امیدواروں میں سے چینی ایل ڈی سی گروپ سمیت تین مقامی برانڈز کا انتخاب کیا گیا ۔
بنگلہ دیش پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد محبوب الرحمان نے ایک تقریب میں ایل ڈی سی گروپ کے نمائندے کو یہ ایوارڈ دیا۔
ڈھاکہ میں یہ تقریب انڈسٹریل پولیس کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ہوئی ۔