• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ملاوی میں سمندری طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 1ہزار تک پہنچنے کا خدشہتازترین

March 22, 2023

لیلونگوے(شِنہوا)ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد1 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہےکیونکہ مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں اور بہت سے لوگ  لاپتہ ہیں۔

ملاوی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ امور کے محکمے کے مطابق منگل کی شام تک برآمد ہونے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 499 سے 507 تک پہنچ گئی جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد 427 سے بڑھ کر 537 اور زخمیوں کی تعداد1 ہزار 332 تک پہنچ گئی ہے۔

بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 5لاکھ 8 ہزار 244 سے بڑھ کر 5 لاکھ 53 ہزار614تک پہنچ گئی ہے اور ان کی رہائش کے لیے مزید نو کیمپ قائم کیے گئے جس سے کیمپوں کی کل تعداد 543 ہو گئی۔

ملاوی ڈیفنس فورس اور ملاوی پولیس سروس کی متاثرہ علاقوں میں برطانوی، زیمبیا اور تنزانیہ کے ماہرین کے تعاون سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری رہی۔

مقامی حکام نے کہا کہ پڑوسی ممالک، اقوام متحدہ، اور دیگر بین الاقوامی اور مقامی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مخیرافراد کی طرف سے مزید انسانی امداد اور مدد پہنچ رہی ہے۔