• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے ہلاکتوں کی تعداد 225 ہو گئیتازترین

March 15, 2023

بلانٹائر،ملاوی(شِنہوا)ملاوی میں طوفان فریڈی سے بدھ تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 225 تک پہنچ گئی ہے جومنگل  تک 190 تھی۔

 ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے امور کے محکمے کے کمشنر چارلس کلیمبا نے بدھ کو تباہی کے بارے میں اپنی تازہ ترین بریفنگ میں بتایا کہ 707 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 41 افراد لاپتہ ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ملاوی کے جنوبی علاقے کے 12 اضلاع اور شہر شامل ہیں جن میں بلانٹائر شہر، بلانٹائر ضلع، چھکاوا،چھرادزولو،ماشنگا،مولانجے، نینو، نسانجے،پھلومب، تھیولو، زومبا شہراورزومبا سرفہرست ہیں۔

 تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق مجموعی طور پرسمندری طوفان فریڈی سے کم سے کم 19 ہزار676 گھرانے (تقریباً 88 ہزار 312 افراد) بے گھرہو گئے جبکہ ان کے لیے 165 کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس، محکمہ میرین، ملاوی ریڈ کراس سوسائٹی اور کمیونٹیز کی امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کےامورکےمحکمے کےمطابق وزارت خارجہ کے ذریعے، غیر ملکی مشنوں، حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے۔