• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ملاوی میں کشتی الٹنے سے 17 افراد کی ہلاکت کا خدشہتازترین

April 13, 2023

مچنجی، ملاوی(شِنہوا) ملاوی کے مغربی سرحدی ضلع مچنجی میں ایک دریا کو عبور کرنے والی  کشتی الٹنے سے  اس میں سوار کم سے کم 17 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کشتی میں 19 بالغ اور تین بچوں سمیت 22 افراد سوار تھے جو بدھ کے روز ایک جنازے میں شرکت کے لیے دریا پار کر کے دوسری طرف ایک گاؤں جا رہے تھے۔

ایک عینی شاہد نے ملاوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کشتی جس میں صرف 10 افراد کی گنجائش تھی اس میں 22 افراد سوار تھے جس سے یہ سانحہ پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ کمشنر فریڈ موویٹ اور ضلع کے پولیس سٹیشن کے انچارج جان نکوما کے مطابق پانچ افراد مقامی لوگوں کی مدد سے دریا کے دوسری طرف تیرنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ 17 افراد ڈوب گئے۔

بدھ کے روز مقامی لوگوں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور جمعرات کو سمندری امدادی ماہرین کو تلاش اور بچاؤ کی مشقوں کے لیے تعینات کیا گیا۔