للونگوے(شِنہوا) ملاوی کے نائب صدرساؤلوس چلیما کی تدفین دارالحکومت للونگوے سے 175 کلومیٹر جنوب میں واقع نتیشو ضلع میں ان کے آبائی گاؤں میں پیر کو کی جائے گی۔ نائب صدر پیر کو طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
اطلاعات اور ڈیجیٹلائزیشن کے وزیر موسی کنکویو نے گزشتہ روز بتایا کہ آخری رسومات جمعہ کو شروع ہو نگی، نائب صدر کی میت کو مردہ خانے سے آںجہانی کی سرکاری رہائش گاہ اور پھر للونگوے میں سینٹ پیٹرک کیتھولک چرچ لے جایا جائے گا۔
حکومتی ترجمان اور نائب صدر کی آخری رسومات کی ٹاسک فورس کے رکن کنکویو نے کہا کہ میت کو شہر کے سیوو اسٹیڈیم لے جایا جائے گا تاکہ پیرکو نائب صدر کے گاؤں میں تدفین سے قبل عوام انہیں خراج عقیدت پیش کرسکیں۔