لنگونگوے(شِنہوا)لاپتہ ہونے والے فوجی طیارے میں سوارملاوی کے نائب صدرساؤلوس چلیما اور دیگر نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
صدر لازارس چکویرا نے منگل کو نائب صدرساؤلوس چلیما اور دیگر نو افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا۔ نائب صدر ملک کے سابق اٹارنی جنرل اور وزیر انصاف رالف کسامبارا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جارہے تھے، وزیر انصاف جمعہ کو دارالحکومت لنگونگوے میں ایک کمرے میں مردہ پائے گئے تھے اور ان کی میت کو پیر کو موزوزو ایئرپورٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ان کے آبائی گاؤں میں دفن کیا گیا۔
صدراورکابینہ کے سیکرٹری کولین زمبا کے مطابق طیارہ پیر کی سہ پہر 1بج کر2 منٹ (پاکستانی وقت) پر مزوزو ہوائی اڈے پر لینڈنگ میں ناکام ہوگیا تھا۔