• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ملائیشیا ، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 13 ہو گئیتازترین

December 29, 2022

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں لینڈ سلا ئیڈنگ سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ 

حکام کے مطابق یہ واقعہ  جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق علی الصبح  تقریباً 2 بجے پیش آیا جس میں  ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ  دیگرافراد تاحال  پھنسے ہوئے ہیں۔

فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اس  علاقے کی  ایک مشہور کیمپ سائٹ پر ہوئی ہے جبکہ  60 افراد کو پہلے ہی بچا لیا گیا ہے۔

ریاست سیلنگور کے فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نورازم خامس نے کہا ہے کہ باقی ماندہ لوگوں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ  وہ علاقے میں  پھنسے ہوئے ہیں ۔کم از کم 12 ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔

اس محکمہ نے صبح کے وقت اندازہ لگایا تھا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہاں  79 لوگ پھنسے ہوئے تھے۔

ملائیشیا کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی  قومی ایجنسی نے بعد میں سوشل میڈیا پر بتایا کہ 92 افراد کے بارے میں خیال ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم انور ابراہیم  نے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کو بھرپوراورمنظم طریقے سے تلاش اور بچاؤ کی کوششیں کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملائیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق اس وقت  9 سراغ رساں کتوں کے یونٹ،  سینٹوسا، امپانگ، پانڈان، کوٹا انگریک، کجانگ ڈین اینڈالاس فائر اینڈ ریسکیو اسٹیشنز کی ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو سروس اور خصوصی  ٹیکٹیکل آپریشن اور  ریسکیو ٹیم کی مدد سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن  کیا جا رہا ہے ۔

ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک اس وقت شمال مشرقی مون سون  کی زد میں ہے جو نومبر سے مارچ تک جاری رہتا ہے ۔ اس کے باعث  سیلنگور سمیت کئی ریاستوں میں شدید بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے۔