کو الالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کی ریاست جوہور کے حکمران سلطان ابراہیم سلطان اسکندر نے کہا ہے کہ ملائیشیا کو چین کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں۔
چین کو ایک اچھا اور قابل اعتماد سرمایہ کاری شراکت دار قرار دیتے ہوئے سلطان ابراہیم نے کہا کہ جوہور ریاست کے اپنے آباؤ اجداد کے زمانے سے چین کے ساتھ دیرینہ اچھے تعلقات رہے ہیں۔
چھنگ عہد کے دوران چینی شہنشاہ کی جانب سے اپنے پردادا کو امپیریل آرڈر آف دی ڈبل ڈریگن ایوارڈ پیش کرنے کا ذکر کرتے ہوئے سلطان ابراہیم نے کہا کہ ان کے آباؤ اجداد نے چینی شہریوں کو ریاست میں معاشی سرگرمیاں کرنے کی دعوت دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعدچینی شہریوں کو جوہور میں گیمبر اور کالی مرچ کی کھیتی باڑی کرنے کے لیےمدعو کیا گیا تھا۔
سلطان ابراہیم نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے ذاتی طور پر دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے لئے خاص طور پر پام آئل اور تعمیراتی شعبوں میں کام کیا ہے ۔
انہوں نے ملائیشیا پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو خاص طور پر معاشی مواقع کو وسعت دینے کے لئےمضبو طی سے فروغ دے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہتر مراعات دے کر ہماری مصنوعات مزید مارکیٹس تک پہنچ سکتی ہیں۔