کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کو گرفتار کر لیا گیا اور انہیں بدعنوانی کے متعدد الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی ) نے جمعرات کو مختصر بیان میں کہا کہ محی الدین کو ان کی حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے اقتصادی بحالی کے منصوبے کے بارے میں پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا اور جمعہ کو ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
ایم اے سی سی نے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کو دوپہر1 بجے حراست میں لینے کی تصدیق کی جب انہیں اپنا بیان دینے کے لیے بلایا گیا تھا جبکہ محی الدین پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے لیے ملکی قوانین کے تحت فرد جرم عائد کی جائے گی۔
محی الدین جنہوں نے مارچ 2020 سے اگست 2021 کے درمیان 17 ماہ تک وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، پیری کاتان نیشنل پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔