• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی قید کی سزا کم کردی گئیتازترین

February 02, 2024

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی قید کی سزا کم کردی گئی ہے،نجیب رزاق ریاستی سرمایہ کاری فنڈ ون ملیشیا ڈویلپمنٹ برہاد (ون ایم ڈی بی) کی سابق یونٹ ایس آر سی انٹرنیشنل سے متعلقہ ایک کیس میں 12 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

فیڈرل ٹیریٹریز پیراڈون بورڈ کے سیکرٹریٹ نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا کہ  تجاویز اور مشورے پر غور کرنے کے بعد، نجیب کو 23 اگست 2028 سے پہلے رہا کر دیا جائے گا۔ بورڈ نے سابق وزیر اعظم پر عائد جرمانہ بھی 21کروڑ رنگٹ (4کروڑ44لاکھ ڈالر)سے کم کر کے 5کروڑ رنگٹ (1کروڑ6لاکھ ڈالر) کر دیا ہے۔

نجیب رزاق کو جولائی 2020 میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر 12 سال قید اور 21کروڑ رنگٹ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ ٹرسٹ کے ضوابط کی خلاف ورزی کے تین جرائم میں ہر ایک میں دس سال قید اور منی لانڈرنگ کے تین جرائم میں ہر ایک میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، قید کی تمام سزائیں ایک ساتھ جاری ہیں۔