• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مخالفت کے باوجود جاپان تابکاری سے آلودہ پانی سمندرمیں چھوڑنے کا چوتھا دور شروع کرے گاتازترین

February 26, 2024

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کو بدھ کو بحر الکاہل میں چھوڑنے کا چوتھا دورشروع کرے گا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک  اور بیرون ملک شدید تحفظات اور مخالفت کے باوجود، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے اعلان کیا کہ وہ تقریباً 17 دنوں میں گزشتہ تین مرحلوں کے برابر تقریباً 7ہزار800 ٹن تابکار پانی کا اخراج شروع کرےگی۔

ایسے وقت میں جب ٹوکیو میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے، مقامی باشندوں نےتابکار پانی کے سمندری اخراج کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کیا، مظاہرین نے فوکوشیما پلانٹ کے پائپس سے تابکار پانی کے حالیہ رساؤ کے ساتھ ساتھ نوٹو جزیرہ نما میں آنے والے زلزلے کی وجہ سےملک کے لیے ممکنہ حفاظتی خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔