• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو کا معاشی بحالی پر توجہ دینے کا عزمتازترین

January 22, 2023

مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو ہو آئیٹ سینگ نے کہا  ہے کہ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے  کی حکومت خرگوش کے سال میں اقتصادی بحالی اور تنوع کی رفتار تیز کرنے پر توجہ دے گی۔

اتوار کو شروع ہونے والے  چینی نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں ہو نے  کہا کہ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے  کی  حکومت اعتماد کے ساتھ آ مدہ سال میں مکاؤ کے لیے ایک پائیداراورمستحکم نظم ونسق کے نظام کے نفاذ کوبرقرارر کھے گی ۔

 انہوں نے کہا کہ  ژو ہائی شہر کے پڑوس میں واقع ہینگ چھن میں  گوانگ ڈونگ۔ مکاؤ  کے وسیع تعاون کے زون کو مستحکم طور پر  فروغ دیا جائے گا اور غیر متزلزل طور پر قومی سلامتی کا تحفظ کیا جائے گا ۔

ہو نے مزید کہا کہ  مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے  کی  حکومت سماجی و اقتصادی ترقی میں وسیع مسائل کو حل کرنے کی بھی کوشش کرے گی اور مجموعی قومی ترقی میں بہتر طور پر ضم کرنے کے لیے مکاؤ کے اپنے امتیازات اورخصوصیات کو مکمل طور پر پیش کرے گی۔

اس کے ساتھ مکاؤ کی خصوصیات پر مبنی  ایک ملک دو نظام کے طرزعمل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نئی بنیادیں استوارکی

جا ئیں گی ۔

 

 

 

چین ، سیاح جنوبی مکاؤ میں سینٹ پال کے کھنڈرات میں تصاویر  بنا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے  میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر ژینگ  شن کونگ نے  کہا کہ عالمی  وبائی مرض کی تباہ کا ریاں ختم ہونے کے بعد مکاؤ کے لیے صبح دوبارہ طلوع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شہر بھر میں بڑی تعداد میں لوگ  تہوار کی سجاوٹ کی جانب  اور سیاحتی مقامات اور ریستورانوں کا رخ کر  رہے ہیں۔