• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مقامی بچوں کے خلاف امریکی حکومت کے مزید جرائم کا انکشافتازترین

October 04, 2023

ڈینور،امریکہ (شِنہوا) امریکہ کے مقامی بچوں کے خلاف 19ویں صدی کی "جنگ"کے حوالے سے گزشتہ روز"کولوراڈو میں فیڈرل انڈین سکولز، 1880تا 1920" کے عنوان سے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس سے  مقامی بچوں کے خلاف  نفرت آمیز رویوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی پالیسی کی بدولت 20ویں صدی میں مقامی امریکی بچوں کے اغوا، اغوا کے بعد محبوس رکھنے، ممکنہ قتل اور ممکنہ عصمت دری کے واقعات رونما ہوئے۔ 2021 میں سامنے آنے والی خوفناک تحقیقات، جس کے مطابق مغربی کینیڈا میں 200 سے زائد باقیات ملی ہیں اور سینکڑوں بچوں کو قتل کیا گیا ،تازہ ترین  رپورٹ ہسٹری کولوراڈو کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جو کولوراڈو کی تاریخ کو محفوظ رکھنے اور اس کی تاریخی خامیوں کو بے نقاب کرنے کاادارہ  ہے۔