• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مقامی امریکی نسل کے معمر افراد میں یادداشت کی بڑی خرابیاں پائی جاتی ہیں،نئی تحقیقتازترین

May 16, 2024

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نےنئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ عام امریکیوں کے مقابلے میں مقامی امریکی نسل کے معمر افراد میں یادداشت کی بڑی خرابیاں پائی جاتی ہیں۔

جرنل آف الزائمر ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ  54 فیصد مقامی امریکی نسل کے معمر افراد میں یادداشت کی بڑی خرابیاں پائی گئی ہیں جن میں سے 10 فیصد ڈیمنشیا کا شکار ہیں۔

این آئی ایچ نے کہا ہے کہ یہ نتائج عام امریکی آبادی میں یادداشت کے مسائل اور ڈیمنشیا کی شرح  میں نمایاں فرق کو اجاگر کرتے ہیں۔

اس تحقیق میں عروقی چوٹ کی بھی نشاندہی کی گئی جس کا علاج نہ کیے جانے  پر بلند فشار خون اور ذیابیطس اور الزائمر کی بیماری لاحق ہو سکتی ہے جو مقامی امریکی نسل کے معمر افراد میں ڈیمنشیا کی وجہ ہے۔

این آئی ایچ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ایجنگ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایمی ایس کیلی نے کہا ہے کہ یہ  نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مقامی امریکی نسل کے بوڑھے افراد  میں یادداشت کی  خرابی اس سے بہت زیادہ پائی جاتی ہے  جس کا  پہلے تصور کیا جاتا تھا۔