• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

میکسیکو ،میئر کے امیدوار کو قتل کر دیاگیاتازترین

May 30, 2024

میکسیکو سٹی(شِنہوا) میکسیکو کی ریاست گئیو ریرو میں کیوکا دی بینٹز  کی میونسپلٹی کے میئر کے امیدوار کو انتخابی مہم کے اختتام پر  قتل کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آرآئی۔ پی اے این۔ پی آر ڈی اتحاد کے امیدوار کو اس وقت  ایک شخص نے  گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ انتخابی جلسے میں اپنی تقریر ختم  کرچکے تھے، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

وزارت سکیورٹی اور شہری تحفظ  کے مطابق 2 جون کو ہونیوالے الیکشن میں حصہ لینے والے 22 امیدواروں کو ملک کے مختلف علاقوں میں اب تک  قتل کیا جا چکا ہے۔