• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میکسیکو میں سڑک حادثے میں 18 افراد ہلاک،33 زخمیتازترین

May 01, 2023

میکسیکو سٹی(شِنہوا)میکسیکو کی مغربی ریاست نیریٹ میں ایک ہائی وے پر سیاحوں کی بس الٹنے سے کم سے کم 18 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔

نیریٹ سٹیٹ اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ بس ہفتے کی رات 15 میٹر گہری کھائی  میں جا گری جس میں سوار 11 خواتین اور 7 مرد ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کو ریاست کے تین اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریاست جالیسکو کے گورنر اینریک الفارو نے تصدیق کی کہ سیاحوں کی بس وسطی جلیسکو میں تلجومولکو سے روانہ ہوکر نیریٹ کے ساحلی مقام گویابیتوس جا رہی تھی جہاں سیاحوں نے چھٹیاں گزارنی تھیں۔