میکسیکو سٹی (شِنہوا)میکسیکو میں مازاتلان کولیاکان ہائی وے پر ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس کے ٹریلر سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم سے کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
سنالووا ریاست کی اٹارنی جنرل سارہ برونا کوئنونیز ایسٹراڈا نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں سنالووا اسٹیٹ اٹارنی جنرل کے دفتر کی سربراہ نے کہا کہ اب تک 19 لاشوں کا اندراج کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی تک مسافروں کی کل تعداد کی معلومات نہیں ہیں جبکہ تعداد کا بس کمپنی کی فہرست سے موازنہ کرنے کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بس میں آگ لگ گئی اور لاشیں جل گئیں اس لیے "شناخت کی تصدیق" میں وقت لگے گا۔
سینالوا کی حکومت نے کہا کہ بس اس وقت گواڈالاجارا اور لاس موچیس کے درمیان سفر کر رہی تھی جب حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔
بس کے ٹکرانے سے ٹریلر سڑک پر الٹ گیاجس سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔