ینگون(شِنہوا)میانمار میں سمندری طوفان موچا سے مرنے والوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔
میانمار کے سرکاری میڈیا اخبار دی مرر ڈیلی نے جمعرات کو بتایا کہ طوفان موچا سے 44 ہزار 928 مکانات، 376 مذہبی عمارتوں، 59 خانقاہوں، 439 اسکولوں، 59 اسپتالوں و کلینکوں، 11 ٹیلی کام ٹاورز، 119 لیمپ پوسٹس، دو ہوائی اڈوں اور 158 محکمانہ عمارتوں کو نقصان پہنچاہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موچا کی زدمیں آنے والے علاقوں اورریاستوں میں رکھائن، اییرواڈی، باگو، ینگون، میگ وے، ساگانگ، چن، منڈالے، مون، شان اور نی پی تاو کونسل کے علاقے شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ موچھا سے جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں 1 ہزار 68 دیہاتوں میں املاک کو نقصان پہنچا۔