• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میانمار میں کار حادثے میں 6 افراد موقع پر ہلاکتازترین

March 06, 2024

ینگون(شِنہوا)میانمار کی مشرقی ریاست شان میں ایک کار الٹنے کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

شان اسٹیٹ ٹریفک پولیس فورس کے ایک اہلکار نے بدھ کو شِنہوا کو بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب ریاست  شان کے شہر یوانگن میں پیش آیا۔ 

اہلکار نے حادثے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کار  بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو مرد اور چار خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی ہلاک  ہو گئے جبکہ حادثے میں صرف ایک بچہ زندہ بچا جومعمولی زخمی ہوا۔حادثے میں کار تباہ ہوگئی۔

امدادی اداروں کی جانب سے  زخمیوں کو کیوکس جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔