• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میانمار میں جیڈ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاک19افراد کی لاشیں نکال لی گئیںتازترین

August 15, 2023

ینگون(شِنہوا)میانمار کی شمالی ریاست کاچن میں ایک جیڈ کان میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک 19 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

ہپاکانت پولیس سٹیشن کے ایک پولیس افسر ہان ون ہیلنگ نے منگل کو شِنہوا کو بتایا کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر2 بج کر 30 منٹ تک 19 لاشیں نکالی گئی ہیں اور ہلاک ہونے والے تمام افراد مرد ہیں جبکہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

مٹی کا تودہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق  سہ پہر3 بجے کے قریب میانمار کی جیڈ انڈسٹری کے مرکز ہپاکانت کے ما نا گاؤں کے قریب جیڈ کی کان میں گراجس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔

 ایک مقامی امدادی کارکن نے بتایا کہ کئی ریسکیو ادارے پیر سے جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔