ینگون(شِنہوا) چین میں سیاحتی فروغ کے پروگرام کے ساتھ چائنہ کلچرل سینٹر میں چینی چائے کی ثقافت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
'ہم آہنگی کے لئے چائے،یاجی کلچرل سیلون" کے عنوان سے ہونے والی تقریب اور چائنہ ٹورازم پروموشن ایونٹ میں روایتی چائے کی تقریب اور چائے کا ذائقہ، چینی چائے کی ثقافت اور سیاحت کی تصویری نمائش اور لوک موسیقی اور رقص کی کارکردگی سمیت دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔
چین کی وزارت ثقافت و سیاحت اور میانمار میں چینی سفارت خانے کی نگرانی میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا اہتمام چائنہ انٹرنیشنل کلچر ایسوسی ایشن، چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے صوبائی محکمہ ثقافت و سیاحت اور ینگون میں چائنہ کلچرل سینٹر نے کیا تھا۔
میانمار میں چینی سفارت خانے کے منسٹر قونصلر کاؤ جنگ نے کہا کہ چینی چائے کی ثقافت کا جوہر ہم آہنگی، امن اور تعاون کا مظہر ہے۔
کاؤ نے کہا کہ میانمار میں لوگ نہ صرف چائے پیتے ہیں بلکہ اسے قومی مشروب کا درجہ حاصل ہے۔ چین اور میانمار کے درمیان چائے کی ثقافت کے تباد لے اور باہمی سیکھنے کے عمل سے دونوں ممالک کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا جا رہا ہے۔
کاؤ نے کہا کہ چین، میانمار کے ساتھ ان کی سیاحتی برادریوں کے درمیان رابطے کو فروغ دینے ، دونوں لوگوں کے مابین تبادلے کو بڑھانے اور باہمی تفہیم اور دوستی کو بڑھانے کے لئے کام کرے گا۔