• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

میں24لاکھ سے زیادہ پناہ گزینوں کودوبارہ آبادکرنےکی ضرورت ہوگی:اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسیتازترین

June 27, 2023

جنیوا (شِنہوا)اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کےادارے یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ 2024 میں عالمی سطح پر 24 لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کو دوبارہ آباد کرنےکی ضرورت ہوگی جو 2023 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

2024 کے لیے متوقع عالمی آبادکاری کی ضروریات کے تخمینے کے مطابق ایشیائی خطہ 2024 کے لیے تخمینہ شدہ ضروریات کی فہرست میں سرفہرست ہے جہاں تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار پناہ گزینوں کو دوبارہ آبادکاری کی ضرورت ہے جوعالمی ضروریات کا 30 فیصدہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کا بحران اپنے 13ویں سال میں ہے  جہاں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی صورت حال درپیش ہے جبکہ شامی پناہ گزینوں کو مسلسل آٹھویں سال دوبارہ آبادکاری کی سب سے زیادہ ضروریات ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً 7 لاکھ54 ہزار شامی باشندوں کو دوبارہ آبادکاری کے ذریعے فوری امداد کی ضرورت ہے۔